QR CodeQR Code

الکاظمی کیطرف سے ملک میں امریکیوں کے مزید قیام کیساتھ اتفاق پر انہیں ہٹا دیا جائیگا، عبدالہادی السعداوی

19 Aug 2020 21:01

عرب ای مجلے المعلومہ کیمطابق دولۃ القانون نامی عراقی پارلیمانی اتحاد کے رکن نے ملکی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم، قومی سرزمین سے امریکی فورسز کے اخراج پر مبنی ملکی پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد کروانیکے پابند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دولۃ القانون نامی عراقی پارلیمانی اتحاد کے نمائندے عبدالہادی السعداوی نے میڈیا کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس احتمال پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن دورے کے دوران، ملک میں امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ مصطفی الکاظمی کی جانب سے اتفاق کا امکان پایا جاتا ہے۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی سربراہی میں تشکیل شدہ پارلیمانی اتحاد کے رکن عبدالہادی السعداوی نے ملکی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم، قومی سرزمین سے امریکی فورسز کے اخراج پر مبنی ملکی پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اتحادی فورسز کو ہر صورت میں عراق سے نکلنا اور امریکی فوجی اڈوں کو خالی ہونا ہے۔

عبدالہادی السعداوی نے ملک میں موجود قابض امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ اتفاق کے خطرناک نتائج پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عراقی حکومت نے ملک کے اندر امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ اتفاق کیا تو عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے موجودہ وزیر اعظم کو ہٹا دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 881301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881301/الکاظمی-کیطرف-سے-ملک-میں-امریکیوں-کے-مزید-قیام-کیساتھ-اتفاق-پر-انہیں-ہٹا-دیا-جائیگا-عبدالہادی-السعداوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org