1
Wednesday 19 Aug 2020 21:01

الکاظمی کیطرف سے ملک میں امریکیوں کے مزید قیام کیساتھ اتفاق پر انہیں ہٹا دیا جائیگا، عبدالہادی السعداوی

الکاظمی کیطرف سے ملک میں امریکیوں کے مزید قیام کیساتھ اتفاق پر انہیں ہٹا دیا جائیگا، عبدالہادی السعداوی
اسلام ٹائمز۔ دولۃ القانون نامی عراقی پارلیمانی اتحاد کے نمائندے عبدالہادی السعداوی نے میڈیا کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس احتمال پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن دورے کے دوران، ملک میں امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ مصطفی الکاظمی کی جانب سے اتفاق کا امکان پایا جاتا ہے۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی سربراہی میں تشکیل شدہ پارلیمانی اتحاد کے رکن عبدالہادی السعداوی نے ملکی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم، قومی سرزمین سے امریکی فورسز کے اخراج پر مبنی ملکی پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اتحادی فورسز کو ہر صورت میں عراق سے نکلنا اور امریکی فوجی اڈوں کو خالی ہونا ہے۔

عبدالہادی السعداوی نے ملک میں موجود قابض امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ اتفاق کے خطرناک نتائج پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عراقی حکومت نے ملک کے اندر امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ اتفاق کیا تو عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے موجودہ وزیر اعظم کو ہٹا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 881301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش