QR CodeQR Code

کراچی میں نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

20 Aug 2020 01:35

این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رپورٹ کی وجہ سے ان کا کام آسان ہوگیا، کارروائی کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، عوام کو ریلیف دینے میں جو ادارہ یا شخص ہاتھ بٹائے گا اسے خوش آمدید کہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رپورٹ کی وجہ سے ان کا کام آسان ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں جو ادارہ یا شخص ہاتھ بٹائے گا اسے خوش آمدید کہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 881354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881354/کراچی-میں-نالوں-پر-تجاوزات-ختم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org