QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی نے عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان کی تائید کر دی

20 Aug 2020 23:03

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی رہنم اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے بیان کی بھرپور تائید کیلئے قرارداد جمع کروا دی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی رہنم اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے قرارداد میں مزید کہا کہ قبلہ اول کو آزاد کرنے کیلئے تمام مسلمان مشترکہ جدوجہد کریں، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا موقف اصولی اور وزنی ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔


خبر کا کوڈ: 881532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881532/پنجاب-اسمبلی-نے-عمران-خان-کے-اسرائیل-کو-تسلیم-نہ-کرنے-اعلان-کی-تائید-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org