QR CodeQR Code

کسی کو قانون اور عدلیہ پر وار اور پارلیمنٹ کو کرپشن کی ڈھال نہیں بننے دینگے، نواز شریف

30 Jul 2011 13:16

اسلام ٹائمز:مری میں پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں اور رہنماوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن پارلیمنٹ کو کرپشن کی ڈھال نہیں بننے دینگے۔


مری:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو قانون اور عدلیہ پر وار نہیں کرنے دینگے۔ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ مری میں پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں اور رہنماوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن پارلیمنٹ کو کرپشن کی ڈھال نہیں بننے دینگے۔ نواز شریف نے کہا کہ ذاتی یا جماعتی نہیں، پاکستانی سیاست ہمارا منشور ہے۔ پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کا قانون کی حکمرانی سے اظہار یکجہتی نیک شگون ہے۔


خبر کا کوڈ: 88200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88200/کسی-کو-قانون-اور-عدلیہ-پر-وار-پارلیمنٹ-کرپشن-کی-ڈھال-نہیں-بننے-دینگے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org