QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا

25 Aug 2020 17:20

مسپ میلہ میں سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا اور ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسپ میلہ میں سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک، جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 882391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882391/جنوبی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-نے-ایک-حملہ-آور-کو-ہلاک-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org