QR CodeQR Code

پشاور، آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم الحرام کے حوالے سے قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ

25 Aug 2020 23:23

ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے ان کو ماتمی جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے پشاور میں محرم الحرام کے حوالے سے قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے ان کو ماتمی جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور، ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس پی سٹی ڈویژن وقار عظیم اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 882428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882428/پشاور-ا-ئی-جی-خیبر-پختونخوا-کا-محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-قائم-سپریم-کمانڈ-پوسٹ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org