0
Tuesday 25 Aug 2020 23:23

پشاور، آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم الحرام کے حوالے سے قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ

پشاور، آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم الحرام کے حوالے سے قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے پشاور میں محرم الحرام کے حوالے سے قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے ان کو ماتمی جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور، ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس پی سٹی ڈویژن وقار عظیم اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 882428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش