QR CodeQR Code

آرمی چیف کا پاک فوج کو کراچی میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کرنے کا حکم

26 Aug 2020 08:38

واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، سڑکیں مکمل ڈوب چکی ہیں اور پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں کی مدد کے لیے فوج کی کراچی کور کو حکم دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کے لیے کراچی کور فلڈ ریلیف آپریشن کا فوری آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے متاثرہ عوام کا مکمل خیال رکھا جائے، مشکل کی گھڑی میں فوجی دستے ہر صورت متاثرہ عوام تک پہنچیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، سڑکیں مکمل ڈوب چکی ہیں اور پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ پاکستان اور یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 882461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882461/ا-رمی-چیف-کا-پاک-فوج-کو-کراچی-میں-فلڈ-ریلیف-ا-پریشن-شروع-کرنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org