0
Wednesday 26 Aug 2020 08:38

آرمی چیف کا پاک فوج کو کراچی میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کرنے کا حکم

آرمی چیف کا پاک فوج کو کراچی میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں کی مدد کے لیے فوج کی کراچی کور کو حکم دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کے لیے کراچی کور فلڈ ریلیف آپریشن کا فوری آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے متاثرہ عوام کا مکمل خیال رکھا جائے، مشکل کی گھڑی میں فوجی دستے ہر صورت متاثرہ عوام تک پہنچیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، سڑکیں مکمل ڈوب چکی ہیں اور پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ پاکستان اور یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش