QR CodeQR Code

انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

27 Aug 2020 17:26

وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین سے متعلق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین سے متعلق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے جیلوں میں قید بے سہارا اور مصیبت زدہ خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس میں وزیراعظم کو جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارکا نوٹس لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 882776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882776/انسانی-حقوق-کا-تحفظ-موجودہ-حکومت-کی-اولین-ترجیح-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org