QR CodeQR Code

کوئٹہ،گذشتہ روز 8 زائرین کے جاں بحق ہونے پر کارروائی، 120 مشتبہ افراد گرفتار

30 Jul 2011 19:39

اسلام ٹائمز:کوئٹہ سے ایران جانے والے آٹھ مسافر سریاب روڈ پر ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے چار مسافر موقع پر جبکہ باقی اسپتال میں چل بسے۔


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں ایران جانے والے چار زائرین سمیت آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 120 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں گزشتہ روز ایران جانے والے چار زائرین سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، کوئٹہ سے ایران جانے والے آٹھ مسافر سریاب روڈ پر ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے چار مسافر موقع پر جبکہ باقی اسپتال میں چل بسے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں عبدالنبی ریگی، عظمت اللہ، عارف حسین، ضیغم عباس، سید محمد رضا، عون رضا، معاذ اللہ شامل تھے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آج سریاب روڈ سے 120 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 88281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88281/کوئٹہ-گذشتہ-روز-8-زائرین-کے-جاں-بحق-ہونے-پر-کارروائی-120-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org