0
Saturday 30 Jul 2011 19:39

کوئٹہ،گذشتہ روز 8 زائرین کے جاں بحق ہونے پر کارروائی، 120 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ،گذشتہ روز 8 زائرین کے جاں بحق ہونے پر کارروائی، 120 مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں ایران جانے والے چار زائرین سمیت آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 120 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں گزشتہ روز ایران جانے والے چار زائرین سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، کوئٹہ سے ایران جانے والے آٹھ مسافر سریاب روڈ پر ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے چار مسافر موقع پر جبکہ باقی اسپتال میں چل بسے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں عبدالنبی ریگی، عظمت اللہ، عارف حسین، ضیغم عباس، سید محمد رضا، عون رضا، معاذ اللہ شامل تھے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آج سریاب روڈ سے 120 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 88281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش