QR CodeQR Code

پی ٹی اے کیجانب سے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی اور فرقہ وارانہ مواد ہٹانے کی ہدایت

28 Aug 2020 02:00

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کیلئے یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کیلئے ایک مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب کو پاکستان میں‌ غیر اخلاقی اور فرقہ وارانہ مواد فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی‌ ٹی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں‌ غیر اخلاقی، فحاشی اور عریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیزی پر مبنی تقاریر اور دیگر مواد کو فوری ہٹائے۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب غیر اخلاقی، فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور معتدل حکمت عملی اختیار کرے، تاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور حذف کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 882855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/882855/پی-ٹی-اے-کیجانب-سے-یو-ٹیوب-کو-غیر-اخلاقی-اور-فرقہ-وارانہ-مواد-ہٹانے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org