QR CodeQR Code

اوباما انتظامیہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو سکتی ہے، مائیک مولن

30 Jul 2011 20:54

اسلام ٹائمز:قندھار میں امریکی فوج سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا اوباما انتظامیہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم مالی بحران کے باعث افغانستان میں متعین امریکی فوج کا تنخواہیں وقت پر دینے کے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔


قندھار:اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ مالی خسارے کے باعث امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، افغانستان میں فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اچانک افغانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد قندھار میں امریکی فوج سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا اوباما انتظامیہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم مالی بحران کے باعث افغانستان میں متعین امریکی فوج کا تنخواہیں وقت پر دینے کے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس میں قرضے کی حد بڑھانے کے مسئلے پر اختلافات کے باعث امریکا میں مالی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ اور دو اگست سے پہلے قرضے لینے کی حد نہیں بڑھائی گئی تو امریکا دیوالیہ ہو جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 88294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88294/اوباما-انتظامیہ-ملک-کو-دیوالیہ-ہونے-سے-بچانے-کی-منصوبہ-بندی-کر-رہی-ہے-فوج-تنخواہوں-ادائیگی-میں-تاخیر-ہو-سکتی-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org