0
Saturday 30 Jul 2011 20:54

اوباما انتظامیہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو سکتی ہے، مائیک مولن

اوباما انتظامیہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو سکتی ہے، مائیک مولن
قندھار:اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ مالی خسارے کے باعث امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، افغانستان میں فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اچانک افغانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد قندھار میں امریکی فوج سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا اوباما انتظامیہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم مالی بحران کے باعث افغانستان میں متعین امریکی فوج کا تنخواہیں وقت پر دینے کے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس میں قرضے کی حد بڑھانے کے مسئلے پر اختلافات کے باعث امریکا میں مالی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ اور دو اگست سے پہلے قرضے لینے کی حد نہیں بڑھائی گئی تو امریکا دیوالیہ ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 88294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش