QR CodeQR Code

پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو بھی غیر اخلاقی و نامناسب مواد کو فوری ہٹانے کی ہدایات

29 Aug 2020 01:38

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےچیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی اے نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد  سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 883029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883029/پی-ٹی-اے-کی-ٹک-ٹاک-کو-بھی-غیر-اخلاقی-نامناسب-مواد-فوری-ہٹانے-ہدایات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org