0
Saturday 29 Aug 2020 01:38

پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو بھی غیر اخلاقی و نامناسب مواد کو فوری ہٹانے کی ہدایات

پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو بھی غیر اخلاقی و نامناسب مواد کو فوری ہٹانے کی ہدایات
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی اے نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد  سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 883029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش