QR CodeQR Code

گورنر سندھ کا سی ای او کے الیکٹرک کو ٹیلیفون، کراچی سے بجلی غائب ہونے پر استفسار

29 Aug 2020 18:47

عمران اسماعیل نے مونس علوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دو دن بعد بھی مکمل شہر کی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے، شہر میں بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائے جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ٹیلیفون کیا ہے۔ گورنر سندھ نے سی ای او کے الیکٹرک سے شہر سے بجلی غائب ہونے سے متعلق استفسار کیا۔ عمران اسماعیل نےکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دو دن بعد بھی مکمل شہر کی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے۔ گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او سے کہا کہ شہر میں بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائے جائے۔


خبر کا کوڈ: 883141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883141/گورنر-سندھ-کا-سی-او-کے-الیکٹرک-کو-ٹیلیفون-کراچی-سے-بجلی-غائب-ہونے-پر-استفسار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org