QR CodeQR Code

کشمیری جانیں دیکر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں، عثمان بزدار

30 Aug 2020 10:49

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے، مودی دور حاضر کا یزید بن چکا ہے۔ واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام حضرت امام حسین علیہ السلام کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے، واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کا علم بلند کیا اور باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، حضرت امام حسین علیہ السلام و دیگر شہداء کاغم تاقیامت باقی رہنے والا اثاثہ ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق و باطل کے درمیان کئی برس سے معرکہ جاری ہے، کشمیری جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے، مودی دور حاضر کا یزید بن چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 883231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883231/کشمیری-جانیں-دیکر-کربلا-کی-عظیم-ترین-روایت-کو-نبھا-رہے-ہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org