0
Sunday 30 Aug 2020 10:49

کشمیری جانیں دیکر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں، عثمان بزدار

کشمیری جانیں دیکر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام حضرت امام حسین علیہ السلام کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے، واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کا علم بلند کیا اور باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، حضرت امام حسین علیہ السلام و دیگر شہداء کاغم تاقیامت باقی رہنے والا اثاثہ ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق و باطل کے درمیان کئی برس سے معرکہ جاری ہے، کشمیری جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے، مودی دور حاضر کا یزید بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 883231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش