QR CodeQR Code

مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چچا زاد بھائی جاں بحق

30 Aug 2020 23:03

ولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ موٹر سائیکل ریس کے تنازع پر کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ایک دوسرے کے چچا زاد بھائی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے نواحی علاقے تخت بھائی مدے بابا میں فائرنگ سے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ موٹر سائیکل ریس کے تنازع پر کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ایک دوسرے کے چچا زاد بھائی تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 883275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883275/مردان-میں-فائرنگ-کے-نتیجے-2-چچا-زاد-بھائی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org