QR CodeQR Code

فلسطینی آتشیں پتنگیں، غاصب صیہونی بستیوں میں وسیع آتشزدگی

31 Aug 2020 02:54

غاصب صیہونی میڈیا کیمطابق فلسطینی مزاحمتکاروں کیجانب سے ارسال کی جانیوالی آتشیں پتنگوں کے باعث غزہ کی پٹی کے ارگرد تعمیر شدہ غیرقانونی یہودی بستیوں کے اندر کم از کم 27 مقامات زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے میڈیا نے فلسطینی آتشیں پتنگوں کے باعث غاصب صیہونی بستیوں کے اندر ہونے والی وسیع آتشزدگی کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے ارسال کی جانے والی آتشیں پتنگوں کے باعث غزہ کی پٹی کے ارگرد تعمیر کی گئی غاصب و غیرقانونی یہودی بستیوں کے اندر کم از کم 27 مقامات زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے جنوبی حصوں میں تعمیر کی گئی غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب ارسال کی جانے والی آتشیں پتنگیں ہی اس وسیع آتشزدگی کا باعث بنے ہیں جس میں غیرقانونی یہودی بستیوں کا ایک بڑا حصہ جل کر خاک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب ارسال کی جانے والی یہ آتشیں پتنگیں نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے دن رات کے ہوائی و توپخانے کے حملوں کا جواب ہے۔











خبر کا کوڈ: 883293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883293/فلسطینی-آتشیں-پتنگیں-غاصب-صیہونی-بستیوں-میں-وسیع-آتشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org