1
Monday 31 Aug 2020 02:54

فلسطینی آتشیں پتنگیں، غاصب صیہونی بستیوں میں وسیع آتشزدگی

فلسطینی آتشیں پتنگیں، غاصب صیہونی بستیوں میں وسیع آتشزدگی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے میڈیا نے فلسطینی آتشیں پتنگوں کے باعث غاصب صیہونی بستیوں کے اندر ہونے والی وسیع آتشزدگی کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے ارسال کی جانے والی آتشیں پتنگوں کے باعث غزہ کی پٹی کے ارگرد تعمیر کی گئی غاصب و غیرقانونی یہودی بستیوں کے اندر کم از کم 27 مقامات زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے جنوبی حصوں میں تعمیر کی گئی غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب ارسال کی جانے والی آتشیں پتنگیں ہی اس وسیع آتشزدگی کا باعث بنے ہیں جس میں غیرقانونی یہودی بستیوں کا ایک بڑا حصہ جل کر خاک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب ارسال کی جانے والی یہ آتشیں پتنگیں نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے دن رات کے ہوائی و توپخانے کے حملوں کا جواب ہے۔









خبر کا کوڈ : 883293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش