QR CodeQR Code

وسیم اختر نے بطور مئیر کراچی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، فاروق ستار

31 Aug 2020 17:08

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ چار سال میں کے ایم سی کو سندھ حکومت نے کل پچاس ارب ايک کروڑ تيس لاکھ روپے کی رقم فراہم کی لیکن میئر نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، وسيم اختر نے خود کہا ہے کہ وہ ناکام ترين ميئر ثابت ہوئے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وسیم اختر نے بطور میئر کراچی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ چار سال میں کے ایم سی کو سندھ حکومت نے کل پچاس ارب ايک کروڑ تيس لاکھ روپے کی رقم فراہم کی لیکن میئر نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وسيم اختر نے خود کہا ہے کہ وہ ناکام ترين ميئر ثابت ہوئے ہيں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنشن کا ايک پيسہ بھی کے ایم سی کے ريٹائرڈ ملازمين کو نہيں ملا اور پنشن کا پيسہ بھی يہ اِدھر اُدھر خرچ کرچکے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 883421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883421/وسیم-اختر-نے-بطور-مئیر-کراچی-اپنی-ذمہ-داری-پوری-نہیں-کی-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org