QR CodeQR Code

اسلام آباد سے گرفتار چار دہشتگردوں کا ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی ریلی کو نشانہ بنانا تھا، دہشتگردوں کا متعدد کارروائیوں کا انکشاف

31 Jul 2011 01:44

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والی مجلس وحدت المسلمین کی حمایت مظلومین ریلی پر حملے کا منصوبہ بھی بنایا تھا، دہشت گردوں کا تعلق پنجاب کی ایک جہادی تنظیم سے ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دوران تفتیش سوات، خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا بھی اعتراف کیا ہے، دہشتگردوں نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والی مجلس وحدت المسلمین کی حمایت مظلومین ریلی پر حملے کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاہم پولیس کی جانب فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجاب کی ایک جہادی تنظیم سے ہے اور انھوں نے قاری ضیاءالرحمان سے تربیت حاصل کی ہے، گولڑہ پولیس نے جمعہ کی رات کچی آبادی میراں اکو کے ایک مکان سے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی دو جیکٹس، چارہینڈ گرینڈ اور تین پسٹل برآمد کیے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے نام امتیاز احمد، خلیل الرحمن، محمد مدنی اور غلام عباس ہیں جن کا تعلق ملتان اور بہاولپور سے ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک کی اسحاق کی رہائی جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیلئے تقویت کا باعث بنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 88358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88358/اسلام-ا-باد-سے-گرفتار-چار-دہشتگردوں-کا-ٹارگٹ-مجلس-وحدت-مسلمین-کی-ریلی-کو-نشانہ-بنانا-تھا-متعدد-کارروائیوں-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org