QR CodeQR Code

یونیورسٹیوں کو پاکستان کا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کی ہدایت

1 Sep 2020 15:53

سرکاری و نجی یونیورسٹیاں ویب سائیٹ پر بھی پاکستان کا سیاسی نقشہ لگائیں۔ یونیورسٹیوں کو شعبہ جات میں بھی پاکستان کے سیاسی نقشے کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نیا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کا پاپند بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تمام سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو پاکستان کا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری و نجی یونیورسٹیاں ویب سائیٹ پر بھی پاکستان کا سیاسی نقشہ لگائیں۔ یونیورسٹیوں کو شعبہ جات میں بھی پاکستان کے سیاسی نقشے کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نیا سیاسی نقشہ استعمال کرنے کا پاپند بنایا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز، ریکٹرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کا نیا سیاسی نقشہ پانچ اگست کو جاری کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 883622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883622/یونیورسٹیوں-کو-پاکستان-کا-سیاسی-نقشہ-استعمال-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org