QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، راجوری میں آر پار گولہ باری کے واقعہ میں بھارتی فوجی آفیسر ہلاک

2 Sep 2020 11:17

یہ واقعہ راجوری کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا جہاں مذکورہ جے سی او تعینات تھا اور جہاں بھارت اور پاکستان کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) بدھ کی صبح پاکستانی افواج کے ساتھ ہوئی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ راجوری کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا جہاں مذکورہ جے سی او تعینات تھا اور جہاں بھارت اور پاکستان کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق مذکورہ فوجی آفیسر گولہ باری کے اس واقعہ میں زخمی ہوکر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ یاد رہے کہ راجوری کے ہی نوشیرا سیکٹر میں گذشتہ اتوار کو بھی ایک فوجی آفیسر اسی طرح کے ایک واقعہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔ ادھر پیگانگ جھیل پر بھارت اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے اور دونوں ملکوں کے افواج کی بریگیڈئر سطح کی بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 883754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883754/مقبوضہ-کشمیر-راجوری-میں-آر-پار-گولہ-باری-کے-واقعہ-بھارتی-فوجی-آفیسر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org