0
Wednesday 2 Sep 2020 11:17

مقبوضہ کشمیر، راجوری میں آر پار گولہ باری کے واقعہ میں بھارتی فوجی آفیسر ہلاک

مقبوضہ کشمیر، راجوری میں آر پار گولہ باری کے واقعہ میں بھارتی فوجی آفیسر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) بدھ کی صبح پاکستانی افواج کے ساتھ ہوئی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ راجوری کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا جہاں مذکورہ جے سی او تعینات تھا اور جہاں بھارت اور پاکستان کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق مذکورہ فوجی آفیسر گولہ باری کے اس واقعہ میں زخمی ہوکر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ یاد رہے کہ راجوری کے ہی نوشیرا سیکٹر میں گذشتہ اتوار کو بھی ایک فوجی آفیسر اسی طرح کے ایک واقعہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔ ادھر پیگانگ جھیل پر بھارت اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے اور دونوں ملکوں کے افواج کی بریگیڈئر سطح کی بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 883754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش