QR CodeQR Code

کراچی میں نالوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

2 Sep 2020 14:09

گلبرگ کیفے پیالہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں گجر نالے کے اطراف قائم دکانیں، باڑے اور دیگر تجاوزات گرائی جا رہی ہیں۔ کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ تجاوزات گرانے میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو آئندہ بارش سے بچانے کیلئے این ڈی ایم اے کا بڑا اور مشکل مشن، نالوں پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ گلبرگ کیفے پیالہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں گجر نالے کے اطراف قائم دکانیں، باڑے اور دیگر تجاوزات گرائی جا رہی ہیں۔ کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ تجاوزات گرانے میں مصروف ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ سوئی گیس اور کے الیکٹرک کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ندی نالوں کے دونوں طرف 30 فٹ کی جگہ کلیئر کی جائے گی۔ گزشتہ شب ایف سی ایریا کی مساجد سے اعلان کیا گیا کہ ڈی سی سینٹرل کی ہدایت ہے کہ تمام مکین بدھ کی صبح 7 بجے گھر خالی کرکے سامان کے ساتھ دوسری جگہ منتقل ہوجائیں، جس کے بعد آپریشن شروع ہوجائے گا۔ مساجد سے ہونے والے اعلانات کے بعد ان علاقوں کے مکینوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی، لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور احتجاج کیا۔


خبر کا کوڈ: 883820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/883820/کراچی-میں-نالوں-پر-تجاوزات-کیخلاف-گرینڈ-ا-پریشن-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org