QR CodeQR Code

اسلام آباد، اسکول کھولو تحریک کی احتجاجی کار ریلی

4 Sep 2020 18:11

نجی ٹی وی کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر سات تاریخ کو حکومت کی جانب سے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان نہ کیا گیا تو دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسکول کھولو تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کار ریلی کی صورت میں آئے ہوئے شرکا اسکولوں کو کھولنے کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔ شرکا کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں کو کھولا جائے۔ ڈی چوک میں کیے جانے والے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر سات تاریخ کو حکومت کی جانب سے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان نہ کیا گیا تو دھرنا دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 884259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884259/اسلام-آباد-اسکول-کھولو-تحریک-کی-احتجاجی-کار-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org