QR CodeQR Code

علماء متحد رہیں تو شرپسندوں کو منافرت پھیلانے کا موقع ہی نہ ملے، چودھری شجاعت

5 Sep 2020 19:15

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسی طرح تمام مسالک کے علماء کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا، اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسی طرح تمام مسالک کے علماء کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین ایم این اے سے چیئرمین علماء کونسل و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے صدر حافظ طاہر اشرفی نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسی طرح تمام مسالک کے علماء کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔ حافظ طاہر اشرفی نے چودھری شجاعت حسین کے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خیالات کو جان کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام علماء کرام امن و امان کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر متفق ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ چودھری صاحبان کا مذہبی گھرانہ ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ امن و امان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 884491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884491/علماء-متحد-رہیں-شرپسندوں-کو-منافرت-پھیلانے-کا-موقع-ہی-نہ-ملے-چودھری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org