0
Saturday 5 Sep 2020 19:15

علماء متحد رہیں تو شرپسندوں کو منافرت پھیلانے کا موقع ہی نہ ملے، چودھری شجاعت

علماء متحد رہیں تو شرپسندوں کو منافرت پھیلانے کا موقع ہی نہ ملے، چودھری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا، اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسی طرح تمام مسالک کے علماء کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین ایم این اے سے چیئرمین علماء کونسل و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے صدر حافظ طاہر اشرفی نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسی طرح تمام مسالک کے علماء کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔ حافظ طاہر اشرفی نے چودھری شجاعت حسین کے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خیالات کو جان کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام علماء کرام امن و امان کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر متفق ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ چودھری صاحبان کا مذہبی گھرانہ ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ امن و امان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش