QR CodeQR Code

پیارے بھائی سالگرہ مبارک، آپ کی فتح ناگزیر ہے، مضبوط رہیں، مریم نواز کی حمزہ شہباز کو مبارکباد

6 Sep 2020 22:40

حمزہ شہباز کی سالگرہ پر ٹوئٹ میں ان کے ساتھ مریم نواز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے عوام کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچازاد بھائی حمزہ شہباز کو 46 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سالگرہ پر ٹوئٹ میں ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے عوام کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔ مریم نواز نے لکھا کہ حمزہ شہباز، آپ مسلم لیگ (ن) اور اس کے نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کر رہے ہیں، آپ حقیقتاً اپنے نام حمزہ کے لائق ہیں، پیارے بھائی سالگرہ مبارک، آپ کی فتح ناگزیر ہے، مضبوط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک سال سے اپنی فیملی خصوصاً پیاری بیٹی سماویہ سے دور اور قید تنہائی کی تکالیف جھیلتے ہوئے دیکھ کر اذیت ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف جیل میں قید ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 884684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884684/پیارے-بھائی-سالگرہ-مبارک-آپ-کی-فتح-ناگزیر-ہے-مضبوط-رہیں-مریم-نواز-حمزہ-شہباز-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org