QR CodeQR Code

تبلیغی جماعت سے متعلق رحمن ملک کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بیان پر کی جانے والی وضاحت ناکافی ہے، شہباز شریف

31 Jul 2011 13:47

اسلام ٹائمز:پنجاب کے وزیراعلٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تبلیغی جماعت کے بارے میں بیان دے کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ رحمان ملک کی جانب سے اپنے بیان پر کی جانے والی وضاحت کافی نہیں۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے تبلیغی جماعت کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تبلیغی جماعت کے بارے میں بیان دے کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ رحمان ملک کی جانب سے اپنے بیان پر کی جانے والی وضاحت کافی نہیں، ان کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اور وفاقی حکومت کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 88474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88474/تبلیغی-جماعت-سے-متعلق-رحمن-ملک-کا-بیان-غیر-ذمہ-دارانہ-اور-پر-کی-جانے-والی-وضاحت-ناکافی-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org