QR CodeQR Code

اسلام آباد، مفتی گلزار نعیمی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات

8 Sep 2020 17:21

تحریک اہل حرم کے سربراہ کیساتھ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تکفیری گروہوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ ملکی صورتحال اور وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ اور مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی نے تحریک اہل حرم پاکستان کے سربراہ اور نامور اہل سنت عالم اور اسکالر مفتی گلزار احمد نعیمی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مفتی گلزار احمد نعیمی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور مفتی گلزار نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے ہر صورت میں ملک کو فرقہ واریت کی آگ سے بچانے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 885036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885036/اسلام-آباد-مفتی-گلزار-نعیمی-سے-ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-رہنماؤں-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org