سعودی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون طیاروں کا ٹارگٹڈ آپریشن، پیشرفتہ امریکی دفاعی سسٹمز ناکام
8 Sep 2020 22:16
عرب نیوز چینل المسیرہ نے مذکورہ خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح سعودی عرب کی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر یمنی ڈرون طیاروں کی مدد سے انتہائی ٹارگٹڈ ہوائی آپریشن انجام دیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب میں نصب امریکہ کے پیشرفتہ ہوائی دفاع کے سسٹمز یمنی ڈرون طیاروں کو ٹریک کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح یمنی مسلح افواج کے متعدد "صماد-3" ڈرون طیاروں نے جارح سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے "ابہاء" کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہوائی آپریشن جارح سعودی ہوائی حملوں اور یمنی قوم کے خلاف اس کے سخت محاصرے کا طبیعی ردعمل ہے۔ دوسری طرف عرب نیوز چینل المسیرہ نے بھی مذکورہ خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح سعودی عرب کی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر یمنی ڈرون طیاروں کی مدد سے انتہائی ٹارگٹڈ ہوائی آپریشن کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب میں نصب پیشرفتہ اور مہنگے ہوائی دفاع کے امریکی سسٹمز یمنی ڈرون طیاروں کو ٹریک کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 885084