1
Tuesday 8 Sep 2020 22:16

سعودی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون طیاروں کا ٹارگٹڈ آپریشن، پیشرفتہ امریکی دفاعی سسٹمز ناکام

سعودی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون طیاروں کا ٹارگٹڈ آپریشن، پیشرفتہ امریکی دفاعی سسٹمز ناکام
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح یمنی مسلح افواج کے متعدد "صماد-3" ڈرون طیاروں نے جارح سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے "ابہاء" کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہوائی آپریشن جارح سعودی ہوائی حملوں اور یمنی قوم کے خلاف اس کے سخت محاصرے کا طبیعی ردعمل ہے۔ دوسری طرف عرب نیوز چینل المسیرہ نے بھی مذکورہ خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح سعودی عرب کی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر یمنی ڈرون طیاروں کی مدد سے انتہائی ٹارگٹڈ ہوائی آپریشن کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب میں نصب پیشرفتہ اور مہنگے ہوائی دفاع کے امریکی سسٹمز یمنی ڈرون طیاروں کو ٹریک کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
 

واضح رہے کہ امیر ترین عرب مسلم ملک سعودی عرب کی طرف سے غریب ترین مسلم عرب ملک یمن پر اپنے 40 سے زائد اتحادی ممالک کے ہمراہ مسلط کردہ خوفناک جنگ و سخت ترین سرحدی محاصرے کو 5 سال سے زائد کا عرصہ ہونے کو آیا ہے جس میں تاحال ہزاروں بیگناہ یمنی عوام شہید و لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت شمال مغربی صوبوں پر شدید ہوائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں یمن کے بیگناہ شہریوں، ہسپتالوں، سکولوں، بازاروں، غذائی سازوسامان و غلات کے گوداموں اور انفراسٹرکچر کو بری طرح نشانہ بنایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش