QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے 89706 نئے مریض، متاثرین کی مجموعی تعداد 70۔43 لاکھ سے متجاوز

9 Sep 2020 21:59

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89706 نئے کیس ظاہر ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4370129 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89706 نئے کیس ظاہر ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4370129 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے دن بھی 74894 افراد جان لیوا وباء سے شفایاب ہوئے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3398845 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 885265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885265/بھارت-میں-کورونا-کے-89706-نئے-مریض-متاثرین-کی-مجموعی-تعداد-70-43-لاکھ-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org