0
Wednesday 9 Sep 2020 21:59

بھارت میں کورونا کے 89706 نئے مریض، متاثرین کی مجموعی تعداد 70۔43 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا کے 89706 نئے مریض، متاثرین کی مجموعی تعداد 70۔43 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89706 نئے کیس ظاہر ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4370129 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے دن بھی 74894 افراد جان لیوا وباء سے شفایاب ہوئے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3398845 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 885265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش