QR CodeQR Code

امن عمل سبوتاژ کی پوری کوشش ہو رہی ہے، زلمے خلیل زاد

10 Sep 2020 12:18

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ افغان نائب صدر کے قافلے پر گذشتہ روز ہوا حملہ اس کی تازہ مثال ہے، تاریخ سے ظاہر ہے امن کے موقع کو سبوتاژ کرنے والے اپنی پوری کوشش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، افغان عوام جانتے ہیں طویل تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ کامیاب امن عمل ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے تاریخی موقع کو خراب کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان نائب صدر کے قافلے پر گذشتہ روز ہوا حملہ اس کی تازہ مثال ہے، تاریخ سے ظاہر ہے امن کے موقع کو سبوتاژ کرنے والے اپنی پوری کوشش کریں گے، تاہم افغان عوام امن سبوتاژ کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ زلمےخلیل زاد نے دونوں مذاکراتی ٹیموں، ان کے سربراہان کو کہا ہے کہ افغان عوام کی امن کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 885412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885412/امن-عمل-سبوتاژ-کی-پوری-کوشش-ہو-رہی-ہے-زلمے-خلیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org