QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

11 Sep 2020 13:34

وزیراعظم کو صوبے میں کورونا وائرس اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، عمران خان کو صوبے کے ترقیاتی امور سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یسین زئی اور وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم دورے کے دوران گورنر و وزیراعلٰی بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کو صوبے میں کورونا وائرس اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، عمران خان کو صوبے کے ترقیاتی امور سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 885565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885565/وزیراعظم-عمران-خان-ایک-روزہ-سرکاری-دورے-پر-کوئٹہ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org