QR CodeQR Code

ایک بیوروکریٹ کے تبادلے سے گلگت بلتستان یتیم نہیں ہو جائے گا، عمران ندیم

31 Jul 2011 22:03

اسلام ٹائمز:سابق مشیر صحت عمران ندیم نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو سلف گورننس آرڈر کے تحت صوبائی اختیارات دیئے ہیں، لیکن یہان کے نمائندوں کی سوچ اب بھی غلامانہ ہے۔


اسکردو: اسلام ٹائمز۔ کسی بیوروکریٹ کے تبادلے سے گلگت بلتستان یتیم نہیں ہو گا، چیف سکریٹری میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں؟ اپنے ایک اخباری بیان میں سابق مشیر صحت و پی پی کے رہنما عمران ندیم نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو سلف گورننس آرڈر کے تحت صوبائی اختیارات دیئے ہیں، لیکن یہان کے نمائندوں کی سوچ اب بھی غلامانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کونسل کے بیانات پڑھ کر دلی دکھ ہوا ہے کیونکہ ان کی باتوں سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ چیف سکریٹری کے تبادلے سے جی بی کا نظام درہم برہم ہو جائیگا، اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اراکین کونسل ذہنی غلامی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کونسل کو نہ تو اپنی حیثیت کا اندازہ ہے اور نہ ہی اپنی عزت کا خیال ہے۔ اراکین کونسل کو اپنی حیثیت کا علم ہوتا تو معدنیات کے لائسنس اور لیز کے کاغذات پر وزارت پٹرولیم کے سیکشن آفیسر کے دستخط نہیں ہو سکتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 88563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88563/ایک-بیوروکریٹ-کے-تبادلے-سے-گلگت-بلتستان-یتیم-نہیں-ہو-جائے-گا-عمران-ندیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org