QR CodeQR Code

صدر زرداری کا تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال

29 Jul 2009 12:31

صدر آصف علی زرداری منگل کو وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا،دورے کے دوران وہ اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ افغانستان اور روس سمیت سہ ملکی اور چہار ملکی


دوشنبے:صدر آصف علی زرداری منگل کو وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا،دورے کے دوران وہ اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ افغانستان اور روس سمیت سہ ملکی اور چہار ملکی سربراہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم اوکل اوکلوف اور سینئر عہدیداران نے ان کا خیر مقدم کیا۔صدر کو ان کی آمد پر گلدستہ پیش کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب (آج) قصر ملت میں منعقد ہوگی۔ اپنے تین روزہ دورے کے دوران صدر مملکت تجارت،معیشت،سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے لئے تاجک قیادت کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری تاجکستان،افغانستان اور روسی فیڈریشن کے رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی اور چہار جہتی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 8857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8857/صدر-زرداری-کا-تین-روزہ-دورے-پر-تاجکستان-پہنچنے-پرتپاک-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org