0
Wednesday 29 Jul 2009 12:31

صدر زرداری کا تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال

صدر زرداری کا تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
دوشنبے:صدر آصف علی زرداری منگل کو وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا،دورے کے دوران وہ اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ افغانستان اور روس سمیت سہ ملکی اور چہار ملکی سربراہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم اوکل اوکلوف اور سینئر عہدیداران نے ان کا خیر مقدم کیا۔صدر کو ان کی آمد پر گلدستہ پیش کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب (آج) قصر ملت میں منعقد ہوگی۔ اپنے تین روزہ دورے کے دوران صدر مملکت تجارت،معیشت،سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے لئے تاجک قیادت کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری تاجکستان،افغانستان اور روسی فیڈریشن کے رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی اور چہار جہتی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 

خبر کا کوڈ : 8857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش