QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، پی ٹی آئی ٹکٹوں کا اعلان 20 ستمبر کے بعد ہوگا

13 Sep 2020 18:08

ذرائع کے مطابق صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کا معاملہ التوا میں چلا گیا ہے۔ سید جعفر شاہ گزشتہ ایک ہفتہ سے علیل تھے تاہم اب ان کی صحت بہتر ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ 20 سے 26 ستمبر کے درمیان پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹوں اعلان 20 ستمبر کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کا معاملہ التوا میں چلا گیا ہے۔ سید جعفر شاہ گزشتہ ایک ہفتہ سے علیل تھے تاہم اب ان کی صحت بہتر ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ 20 سے 26 ستمبر کے درمیان پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے موقع دورہ گلگت بلتستان کی وجہ سے بھی ٹکٹ کا معاملہ التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم رواں ماہ ہی گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ ٹکٹوں کا اعلان وزیر اعظم کے دورے کے بعد ہی کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 886006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886006/جی-بی-الیکشن-پی-ٹی-ا-ئی-ٹکٹوں-کا-اعلان-20-ستمبر-کے-بعد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org