QR CodeQR Code

اوسلو معاہدے کی 28ویں سالگرہ

بعض عرب ممالک کے "اسرائیل دوستی معاہدے" فلسطین کی پیٹھ میں خنجر کے مترادف ہیں، حماس

13 Sep 2020 20:39

فلسطینی مزاحمتی تحریک کیجانب سے اوسلو معاہدے کی 28ویں سالگرہ پر جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ اوسلو معاہدہ فلسطینی بے گھروں کے اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق کو مٹانے میں کامیاب نہیں ہو پایا، اسی طرح مسئلۂ فلسطین کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں بھی ناکام رہینگی۔ حماس نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ جامع مزاحمتی پروگرام ہی غاصب صیہونی رژیم اور اسکی گھناؤنی سازشوں کو شکست دینے اور فلسطین و فلسطینی مقدس مقامات کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اوسلو معاہدے کی 28ویں سالگرہ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ طے پانے والے دوستی معاہدے فلسطین کی پیٹھ میں خنجر کے مترادف ہیں۔ حماس نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے اندر تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کانفرنس میں "صدی کی ڈیل" سے مقابلے کی خاطر تمام مزاحمتی کوششوں میں اتحاد لانے کے فیصلے کو سراہا۔

حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں شہر قدس کے فلسطینی حکومت کے مستقل دارالحکومت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جیسا کہ اوسلو معاہدہ فلسطینی بے گھروں کے اپنی سرزمینوں پر واپسی کے حق کو مٹانے میں کامیاب نہیں ہو پایا، اسی طرح مسئلۂ فلسطین کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں بھی ناکام رہیں گی۔ حماس نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ جامع مزاحمتی پروگرام ہی غاصب صیہونی رژیم اور اس کی گھناؤنی سازشوں کو شکست دینے اور فلسطین و فلسطینی مقدس مقامات کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 886019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886019/بعض-عرب-ممالک-کے-اسرائیل-دوستی-معاہدے-فلسطین-کی-پیٹھ-میں-خنجر-مترادف-ہیں-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org