QR CodeQR Code

پاک چین سرحد کو 12 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

17 Sep 2020 21:25

وزارت خارجہ کے چائنا ڈائریکٹوریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چین سرحد جمعہ 18 ستمبر سے 30 ستمبر تک کھلی رہے گی۔ اس دوران صرف تجارتی سامان کی ترسیل ہوگی جبکہ سیاحوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک چین سرحد کو 12 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت خارجہ کے چائنا ڈائریکٹوریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چین سرحد جمعہ 18 ستمبر سے 30 ستمبر تک کھلی رہے گی۔ اس دوران صرف تجارتی سامان کی ترسیل ہوگی جبکہ سیاحوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔ دوسری جانب گلگت بلتستان امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈ کو 31 دسمبر تک کھولا جائے۔ ملک کی دیگر تمام سرحدیں پہلے ہی کھل چکی ہیں اور وہاں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ صرف پاک چین سرحد کو ہی بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے جی بی کے ہزاروں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں اور تاجر دیوالیہ ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 886842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886842/پاک-چین-سرحد-کو-12-روز-کیلئے-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org