QR CodeQR Code

اگر مستقبل میں اسرائیل نے لبنان پر حملے کی غلطی کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا،حسن نصراللہ کا انتباہ

29 Jul 2009 13:14

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں اسرائیل نے لبنان پر حملے کی غلطی کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا۔ منگل کو لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنانی جنوبی مضافاتی


بیروت : لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں اسرائیل نے لبنان پر حملے کی غلطی کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا۔ منگل کو لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنانی جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملہ کیا تو حزب اللہ تل ابیب پر حملہ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو اگر مستقبل میں اس نے کسی جنگ کی حماقت کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حزب اللہ نے 2006ء میں اسرائیل کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 8869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8869/اگر-مستقبل-میں-اسرائیل-نے-لبنان-پر-حملے-کی-غلطی-اس-فوج-کو-تباہ-کر-دیا-جائے-گا-حسن-نصراللہ-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org