QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا سے متاثر ہونے والے اساتذہ کی تعداد 45 ہوگئی

18 Sep 2020 23:33

محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کے روز جی بی میں 31 نئے کیسز سامنے آگئے جن میں سے 15 اساتذہ بھی شامل ہیں۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جی بی میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے اساتذہ کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 15 اساتذہ سمیت 31 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کے روز جی بی میں 31 نئے کیسز سامنے آگئے جن میں سے 15 اساتذہ بھی شامل ہیں۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جی بی میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے اساتذہ کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خصوصاً تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد سے متعدد نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے سکردو اور گلگت میں دوبارہ سمارٹ لاک ڈائون پر غور شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887055/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-سے-متاثر-ہونے-والے-اساتذہ-کی-تعداد-45-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org